ایاز صادق کوئی شرم ہو تی کوئی حیا ہوتی ہے قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی: منیر احمد وڑائچ

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ آف بھاگووال کلاں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایاز صادق کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاہوتی ہے پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان پرقربان ہونے کو تیار ہے لیکن پاکستان کیخلاف بات نہیں سنے گا۔ ایاز صادق کی تربیت جس پارٹی نے کی ہے وہ اسی طرح کیزبان بولے گا اور قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔ پاکستانی محب وطن ہیں اور انڈیا کیساتھ لڑنے کیلئے ہروقت تیار ہے۔ پاکستان کی فوج دشمنوں کے سامنے ایک چٹان ہے اورپاکستانی فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا پاکستانی فوج اس کی آنکھیں نکال لے گی۔ ایاز صادق کے بیان کیوجہ سے بائیس کروڑ پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی ایاز صادق پر تھو تھو کررہے ہیں۔ پوری قوم پاکستان فوج کیساتھ کھڑی ہے ایاز صادق کا بھی وہی حال ہوگا جو میر جعفر اور میر صادق کا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں