اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری پر قبضے حکومت اقدام اٹھائے: ملک الیاس

گجرات (عارف علی عارف)دیارغیر میں بسنے والے پاکستانی محنت کے ذریعے وطن عزیز کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمارہے ہیں اور قومی معیشت کے استحکام میں اپنا بھر پور کردارادا کررہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اپنی محنت کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اوراقوام عالم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ان ہموطنوں کے مسائل کا حل اوران کی شکایات کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔موجودہ دور میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے دعویٰ تو یہ تھا کہ اوورسیز کو اپنے وطن میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ یہاں آ کر سرمایہ کاری کریں لیکن یہاں تو جن ہمارے بھائیوں نے سرمایہ کاری کی ہے ان پر بھی قبضے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو انہیں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے جس کی ذمہ داری صرف اور صرف موجودہ حکومت پرہو گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی ممبر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور کنوینر سی پی ایل سی تھانہ ککرالی ملک محمد الیاس آف چوہڑ پور نے عارف علی عارف سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہپنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام میاں شہباز شریف کا اہم اقدام تھا جس سے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں خاطر خواہ مدد ملی۔ ہم نے گجرات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی زیرسرپرستی اور ممبر ساتھی شکیل احمد ذکاء کے ساتھ مل کر اوورسیز پاکستانیوں کے ریکارڈ مسائل حل کروائے۔ملک محمد الیاس نے مزید کہا کہ اندرون و بیرون ممالک میں ہم وطنوں کے مسائل کے تدارک کیلئے ہمیشہ کوششیں کی ہیں‘الحمد للہ آج ہمارا دل مطمئن ہے ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی اس کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں