شاہرات پر راہزنی وارداتیں ‘ گجرات پولیس کی کارکردگی گہنا رہی ہیں :یونس ساقی

گجرات(صابر علی صابر)سینئر صحافی محمدیونس ساقی نے گجرات پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں جہاں قد آ ور ملکی شخصیات نے جنم لیاوہاںجرائم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد بھی اتنے ہی نامو ر رہے لیکن گجرات میں اب ماضی جیسی صورتحال نہیں رہی ڈی پی او گجرات عمر سلامت جواں سال اور کم عمر ڈی پی او ہیں جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے خاطر خواہ کام انجام دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ گجرات میں راہزنی کی وارداتیں طول پکڑ رہی ہیں شہریوں کو تحفظ کی ضرورت ہے شاہرات کو محفوظ بنانے کیلئے کام کریں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں انکے لئے میکانزم بنانا بھی بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ گجرات کا میڈیا ذمہ دار ہے سنسنی خیزی اور بغیر کسی مصدقہ اطلاع کے خبروں کی نشرواشاعت نہیں کرتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں