واٹس ایپ گروپ پر ایڈمن اب کسی بھی ممبر کے بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرسکے گا۔
وابیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جس کی مدد سے گروپ ایڈمن گروپ میں بھیجا گیا کوئی بھی میسج ڈیلیٹ کرسکے گا جس سے واٹس ایپ گروپ میں ہونے والی گفتگو کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
گزشتہ سال بھی یہ فیچر دیکھا گیا تھا اور تب سے ترقی کے مراحل میں ہے اور اب بھی یہ منتخب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
یہ فیچر گروپ ایڈمنز کو گروپ میں شامل کسی بھی ممبر کا بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دے گا۔
جیسے ہی یہ فیچر آئے گا ایڈمنز پیغام کو دبانے اور ہولڈ کرنے پر ‘ڈیلیٹ فار ایورین’ کا آپشن دیکھیں گے۔ گروپ کے تمام شرکاء یہ دیکھ سکیں گے کہ ایڈمن نے سب بیٹا میں اسٹیکر بگ کو ٹھیک کر دیا ہے۔
