امریکی نے ناراضگی پر 3 پڑوسی قتل کر دیئے‘ پولیس فائرنگ سے مارا گیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں ناراض پڑوسی نے اپنے ہمسایوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ آور بھی پولیس فائرنگ میں مارا گیا۔ فائرنگ سے قبل اہل محلہ نے دھماکے کی آواز سنی جس پر کافی لوگ باہر نکل آئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کو اپنے پڑوسیوں کو گولیاں مارتے دیکھا گیا۔ حملہ آور نے گلی میں موجود دیگر لوگوں پر بھی گولیاں برسائیں۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور ہلاک ہونے والے کافی عرصے سے ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں۔ حملہ آور اکثر جھگڑا کرتا رہتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں