تاجروں نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا

کراچی (جے ایم ڈی)کراچی کے تاجروں نے حکومت سندھ کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے سندھ حکومت سے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر مگوں کا کہنا تھا کہ انڈسٹر ی کو ہفتے میں سات دن کھلا رکھنےکی اجازت ہونی چاہیے، ویکسینیشن کے ساتھ کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے، صنعتوں اور کاروبار کوتالا لگا تو تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں گی۔تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومتی وفد کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے اور کاروبار کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی تھی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کردیا اور تاجر رہنما جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ ایس او پیزپرعمل کررہےہیں،کاروباری بندش قبول نہیں،سندھ حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں