وزیر اعلیٰ سندھ نااہلی کیس میں لارجر بنچ کی استدعا مسترد

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نااہلی کیس کی سماعت سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی استدعا مسترد کردی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لارجر بنچ کی استدعا پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ لارجر بنچ بنانا اب تاریخ بن گئی ہے۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ جسٹس یحیٰ آفریدی مین کیس سننے والے ججز میں شامل تھے، یحیٰ آفریدی کو نظر ثانی بنچ کیس میں شامل نہیں کیا گیا۔
اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس یحیٰ آفریدی دستیاب ہیں انہیں بنچ میں شامل کر لیتے ہیں،آپ میرے ساتھ ملاقات کریں لارجر بینچ پر گفتگو کر لیتے ہیں۔
اس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں