سوشل سیکورٹی ہسپتال میں 35بیڈزکا قرنطینہ سنٹر فنکشنل کر دیا گیا

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر سوشل سیکورٹی ہسپتال جی ٹی روڈ گجرات میں 35بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سنٹر کو فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہا کہ یہاں 100بیڈز تک کی گنجائش موجود ہے مزید بیڈز کیلئے CEOہیلتھ کے ذریعے اہتمام کیا جا رہا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جن مشتبہ افراد کی نیگیٹو رپورٹس آئی ہیں انہیں بھی 14روز کیلئے آئسولیشن میں رکھا جائے گا اور اس مقصد کیلئے سوشل سیکورٹی ہسپتال جی ٹی روڈ گجرات سمیت دیگر مقامات پر قرنطینہ سنٹرز کو فوری طور پر فنکشنل کر دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بچانے‘ حکومتی رٹ قائم کرنے اور متاثرہ مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بہت متحرک ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل سمیت دیگر افسران کی ذمہ داران حکمت عملی کو سراہ رہے ہیں اور ان کیلئے پیغام ہے کہ خود کو بھی محفوظ رکھیں۔

ؒؒؒؒؒ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں