سمال انڈسٹری اسٹیٹ ایریا میں کھڑا پانی ،صنعتکاروں کے لیے مشکلات

گجرات (قیصر اعجاز ملہی)سمال انڈسٹری اسٹیٹ ایریا مدنی روڈکی سڑک پر گھٹنوں تک پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے حتی کہ مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے بھی پانی سے گزر کر جا نا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں انتظامیہ کو بار بار کہنے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں بر قرار ہے ان خیالات کا اظہار ممتا ز صنعتکاروں و آل پاکستان پاٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر حاجی محمد زاہد،حافظ عمر شہزاد،شاہد اقبال،ٹھیکیدار جاوید اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم مسلسل پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے مسجد میں نماز کیلئے جانے سے بھی گبھراتے ہیں کہ کہیں کپڑے ناپاک نہ ہو جائیں ہمیں اپنی فیکٹریوں سے مال لانے اور لے جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ہم ایڈ منسٹریٹر اور چیف آفیسر کے خلاف میونسپل کارپوریشن آفس کے باہر احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں