جس طرح پرویز الٰہی کو زخمی کیا گیا یہ قابل افسوس ہے:چوہدری شجاعت

لاہور(جذبہ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جس طرح پرویز الٰہی کو زخمی کیا گیا یہ قابل افسوس ہے۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران چودھری پرویز الٰہی زخمی ہوگئے تھے۔چودھری پرویز الٰہی کے زخمی ہونے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج جو پنجاب اسمبلی میں ہوا وہ افسوس ناک ہے، جس طرح چودھری پرویز الٰہی کو زخمی کیا گیا یہ قابل افسوس ہے، میں اور چودھری وجاہت بھی اسمبلی کی کی جانب روانہ ہیں، ہمیں مال روڈ کے قریب پولیس نے روکا اور آگے نہیں جانے دے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں