گوجرانوالہ ڈویژن کے 61ایس ایچ اوز کے تبادلے

گجرات (آکاش نیازی) ضلع گجرات کے 13 ایس ایچ اوز سمیت گوجرانوالہ ڈویژن کے 61 ایس ایچ اوز انسپکٹرز سب انسپکٹرز کی دوسرے اضلاع میں بھیجنے کی تیاریاں‘ لسٹیں تیار۔ گجرات ضلع کے 13 ایس ایچ اوز کو منڈی بہاؤالدین اور نارووال حافظ آباد بھیجے جانے کا امکان ھے ضلع گجرات میں تعینات 13 ایس ایچ اوز کو دوسرے اضلاع منڈی بہاولدین۔ نارووال اور حافظ آباد بھیجنے کے لئے Rpoآفس میں تازہ فہرستیں تیار کر لی گئی ھیں معلوم ھوا ھے گجرات میں تعینات ایس ایچ اوز میں انسپکٹر اعجاز بھٹی انسپکٹر ذولفقار احمد۔ کو ضلع منڈی بہاؤالدین۔۔ انسپکٹر ملک نذیر انسپکٹر بابر زمان کو ڈویژن کے کسی بھی ضلع میں جبکہ سب انسپکٹر عدنان عباس GL. 657. سب انسپکٹر عدنان شہزاد۔ سب انسپکٹر عدنان شہباز۔ کو گجرات سے ضلع نارووال بھیجنے کا امکان ھے جبکہ سب انسپکٹر افضال ممتاز سب انسپکٹر رائے فیاض احمد۔سب انسپکٹر نواز سرور سب انسپکٹر مجاھد عباس اور سب انسپکٹر امیر عباس چدھڑ کو گجرات سے ضلع حافظ آباد بھیجا جا سکتا ھے ڈویزن بھر کے 61 ایس ایچ اوز کو من پسند اضلاع سے نکال کر ان اضلاع میں بھیجا جا رھا ھے جن اضلاع میں اس سے پہلے وہ تعینات نہ رھے ھوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں