گجرات (رپورٹ:عارف علی عارف)ضلع گجرات میں 18 سے زائد علاقوں کو بند کرنے کا قوی امکان ‘ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزید اقدامات کے لئے نشاندہی کئے گئے شہروں میں گجرات بھی شامل ہے جہاں کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے..ذرائع کے مطابق ضلع گجرات میں 18 سے زائد علاقوں کو بند کیا جا سکتا ہے جس میں زیادہ تر علاقے تحصیل گجرات کے ہونگے کیونکہ اس وقت ضلع میں سب سے زیادہ مریض اسی تحصیل سے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گجرات میں شاہ جہانگیر روڈ‘ اسلام نگر‘ شاہدولہ روڈ‘نور پور پڈھے‘ملہو کھوکھر‘ فتح پور‘ بھاگووال سمیت دیگر علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بہرحال ان علاقوں میں گورسری‘ میڈیل سٹورز‘ دودھ‘ دہی کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔گجرات ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جن علاقوں کو سیل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ان میں صابوال،پرانی سبزی منڈی شاہ جہانگیر روڈ ، گڑھی شاہدولہ روڈ، بیری والا کھوہ، نور پور پڈھے ، فتح پور، کنجاہ سٹی ایریا، کریم پورہ لالہ موسی، یونین کونسل 84/1، یونین کونسل 27/4 ، 85/2 لالہ موسی ، اڈہ امرہ کلاں ڈنگہ یونین کونسل 66 شامل ہیں.
