وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درميان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں سعودی ولی عہد نے پاکستان کے 75 ويں يوم آزادی پر مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی تجارتی سرگرمیوں پر بھی بات کی، اور سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے حالیہ تعاون پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک تمنائيں بھجوائيں اور شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزيراعظم کے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
