بھکھی میں والدین کے سامنے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

بھکھی (جے ایم ڈی) تھانہ بھکھی کی حدود ڈیرہ عبدالواحد میں دوران واردات ڈاکوؤں نے والدین کی آنکھوں سے سامنے عالمہ فاضلہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

عبدالواحد کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور مجھے اور بیوی کو ایک کمرے میں لے جا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ہماری آنکھوں کے سامنے ملزمان نے میری بیٹی کے ساتھ باری باری ریپ کیا جس کے بعد طلائی ٹاپس 4 عدد، پرس میں موجود 20 ہزار روپے نقدی اور بیٹی کے تعلیمی سرٹیفکیٹس لے کر فرار ہوگئے۔

مقدمہ مدعی کی تحریری رپورٹ اور نشاندہی پر پولیس نے تینوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں