رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل قمرباجوہ کی بطورمہمان خصوصی شرکت

رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دفاعی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات آنے والے وقت میں مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے۔
اس سے قبل برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی بھی دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے پاکستانی فوجی سربراہ ہیں جنھوں نے پریڈ میں شرکت کی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے2کیڈٹس عبداللہ اورمجتبیٰ بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 41غیر ملکی کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔
رائل ملٹری اکیڈمی 1947 میں قائم ہوئی۔ یہاں آنے والی کیڈیٹس 44 ہفتے کی ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔
اس اکیڈمی کا شمار دنیا بھر میں فوج کی انتہائی معتبر اکیڈمیوں میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں