تھانہ کھاریاں صدرکاعلاقہ میں چوروں کا راج‘ڈکیتیاں عام ہو گئیں

گجرات (نمائندہ خصوصی) تھانہ کھاریاں صدرکاعلاقہ میں چوروں‘ڈکیتوں کاراج‘ڈنگہ روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر فائرنگ سے زخمی ہوگیا‘ جبکہ نامعلوم چور اوتم میں واقعہ عثمان جنرل سٹور کے تالے کاٹ کر نقدی‘ کالنگ کارڈ اور سامان کریانہ لے کر اڑن چھو ہوگئے۔ڈنگہ روڈ کھاریاں ڈکیتی کی واردات کے دوران 50 سالہ تاجر تاجر مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کی شناخت طفیل کے نام سے ہوئی،زخمی تاجر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایاگیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں