رضوان دلدار کا پریس کلب کیلئے ساؤنڈ سسٹم،جمنیزیم کیلئے سیڑھیوں کی تعمیر کا اعلان

گجرات(وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گجرات کے صدر و سابق امیدوار حلقہ پی پی 31 رضوان دلدار چوہدری اور علی دلدار چوہدری، احتشام دلدار چوہدری ممبر بورڈ آف گورنر جمخانہ کلب گجرات نے گجرات پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کانفرنس روم میں ساؤنڈ سسٹم اور تزئین و آرائش اور جمنیزیم کے لئے نئی سیڑھیوں کی تعمیر کرانے کا اعلان بھی کیا اور گجرات پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں