کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گردہلاک

کوئٹہ(جے ایم ڈی) مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں