نیوٹرل امید ہے نیوٹرل ہی رہیں گے:قمرزمان کائرہ

گجرات (جذبہ نیوز)آصف زرداری اور نواز شریف آئندہ 10سال تک اکٹھے چلنا چاہتے ہیں ‘ نیوٹرل فل حال نیوٹرل ہی ہیں امید ہے وہ نیوٹرل ہی رہیں گے ‘الیکشن اگست 2023میں ہونے کے امکانات ہیں ‘پاکستان بھی سری لنکا جیسے حالات کے قریب پہنچ چکا تھا ‘ دو ماہ سے تیل ‘ گیس بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا پریشر تھا ‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کوئی اچھا فیصلہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر چوہدری قمرزمان کائرہ نے گجرات پریس کلب کابینہ کے صدر ملک شفقت اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق صدر عبدالستار مرزا ‘سینئر نائب صدر عارف علی عارف‘ جنرل سیکرٹری سید نوید شاہ، نائب صدر رانا شہزاد، سیکرٹری انفارمیشن قیصر اعجاز ملہی ،سیکرٹری لائبریری ڈاکٹر امجد مرزا ،ممبر مجلس عاملہ خرم بٹ اور عبدالسلام مرزا بھی موجود تھے۔چوہدری قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور میاں محمد نواز شریف کی خواہش ہے دونوں پارٹیاں آئندہ 10سال تک اکٹھی چلیں ‘ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اور (ق) لیگ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں