پنجاب اسمبلی جھگڑا کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

لاہور(جے ایم ڈی) پنجاب اسمبلی میں جھگڑا، ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کوضمانتیں مل گئیں۔لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ، عابدہ راجہ اور شاہدہ ملک کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے وکلا نے دلائل مکمل کیے۔دوران سماعت تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ان کیسز میں ہمارا کوئی کردار نہیں، عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد سیشن عدالت نے پی ٹٰی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں