پولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتی

صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے مبینہ طور پر تین مسلح اہلکاروں کے ہمراہ گھر پر حملہ کردیا اور خاتون کو اہل خانہ کے سامنے کمرے میں بند کرکے زيادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے ایس آئی کو گرفتار کرکے معطل کردیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کا میڈيکل کرایا جارہا ہے جس کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں