گجرات پولیس کی کاروائی،3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

گجرات(پ ر)گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ کی کاروائی،جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والی2خواتین گرفتار، 6لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد،جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار ، 4کلو گرام چرس برآمد.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ SI عامر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والی دو خواتین 1۔ ارم زوجہ امانت علی 2۔ ردا دختر افتخار ساکنائے دھونکل وزیر آباد کو گرفتار کر لیا جنکے قبضہ سے 6لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمدہوئی۔جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی آپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ نے اپنی ٹیم جس میں SIمحمد ندیم انچارج چوکی گڑھی احمد آباد اور دیگر پولیس ملازمان شامل ہیں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش 1۔ بلال ولد محمد امین سکنہ پشاور2۔ سردار علی ولد گل سعید سکنہ باجوڑ 3۔ صائمہ بی بی زوجہ طارق ندیم سکنہ گڑھی احمد آبادکو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر4کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی جنکے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں