چارسالہ بچے کیساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

گجرات (نیوز ڈیسک)پولیس تھانہ ٹانڈہ نے چار سالہ بچے کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ پولیس کو موضع دھاڑیوال کے رہائشی متاثرہ بچے کے والد نے اطلاع دی کہ اس کا چار سالہ بچہ ڈیرے پر کھیل رہا تھا جسے ملزم محمد رحیم ولد محمد اکبر ساکن چیمہ کالونی جلالپورجٹاں ورغلا پر اپنی ایکسیویٹر مشین پر لے گیا اور وہاں پر اس نے بچے کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ ٹانڈہ تنویر حسین بھٹی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور متاثرہ بچے کو میڈیکل اور علاج معالجہ کے لئے ہسپتال بھجوایا۔ بعد ازاں بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔واقعہ فوری طورپر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کے نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد اور ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ تنویر حسین بھٹی کو ہدائیت دی کہ سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ جس پر تھانہ ٹانڈہ پولیس نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر زیادتی کرنے والے ملزم محمد رحیم کو چوبیس گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔ ملزم کی انٹیروگیشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں