پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

گجرات(صابر علی صابر) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد محمود نے افسران و ملازمین کے ہمراہ پودا لگایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شجر کاری واحد حل ہے ہر فرد کو چاہیے وہ اپنے حصے کا پودا لگائیں اور انکی دیکھ بھال کریں۔ انہوں نے زراعت افسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں میں اس حوالے سے بھر پور آگاہی فراہم کریں۔ اس سے قبل آگاہی واک کے شرکاء نے جیل روڈ پر مارچ کیا، انہوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے نعرے درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں