وزیراعلی کی ہدایت پر گجرات میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا

گجرات(صابر علی صابر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا، ایم پی اے عبداللہ یوسف نے ڈی ایم او فہد اعجاز کے ہمراہ دھول فاریسٹ میں پودا لگا کر مہم افتتاح کیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد حسین، ڈسٹرکٹ زکواتہ آفیسر امجد جاوید، محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔ مہمانان خصوصی، معززین علاقہ اور سکولوں کے بچوں نے اس موقع پر جامن، سفیدہ،ارجن کے ایک ہزار پودے لگائے۔ ایم پی اے عبداللہ یوسف نے افتتاحی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانا وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن ہے جسکی عملی تعبیر کے لئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے اور حکومت پاکستان اسی پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے جبکہ ضلع گجرات میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران پونے 2 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ڈی ایم او فہد اعجاز نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کی تیاریاں جاری ہیں اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر قیادت مارچ کے پہلے ہفتے گجرات میں ایک ہی دن میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے اس مقصد کے لئے تمام محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ این جی اوز اور سول سوسائٹی کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس سے قبل ڈی ایف او جواد رضوی نے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں