پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد(جے ایم ڈی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے لیے سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوچکی، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا۔ نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گا جب کہ قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں