پاکستان کی اقوام متحدہ میں گستاخی رسالتؐ کی مذمت

اسلام آباد(جے ایم ڈی) پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کی طرف سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پراسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے اقوام متحدہ میں تشویش کا اظہارکیا ہے اورمقدس اسلامی ہستیوں اورمذہبی علامات کی توہین کی مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس تشویش کااظہاراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے منافرت پرمبنی بیانیے کامقابلہ کرنے کے بارے میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے اوآئی سی ممالک کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، یہ آزادی اظہارکے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگراس معاملے سے صرفِ نظرکیاجائے تواس سے امن اورترقی کاراستہ رک سکتا ہے اورتنازعات ،مذہبی کشیدگیوں اوربڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں