پاکستانی خاتون کاسعودی عرب میں انوکھا کارنامہ

پاکستانی خاتون کاسعودی عرب میں انوکھا کارنامہ



سعودی عرب میں پہلی ڈرائیوانگ خاتون کا لائسنس پاکستان کی زہرہ زاہد کے نام
زہرہ زاہد سعودی عرب میں سعودی ڈرائیور کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ۔۔۔۔۔۔
(رپورٹ ارشد کمال ) زہرہ زاہد سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ سعودی عرب نے 2018 سے غیر ملکی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی تھی اور صرف اپنی خواتین کو اجازت دی تھی۔ جس کے بعد سعودی حکومت نے اچانک غیر ملکی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دینا بند کر دیا تھا اور حال ہی میں چند ماہ قبل غیر ملکی خواتین کوبھی لائسنس دینا دوبارہ شروع کیا ۔ خوش قسمتی سے زہرہ زاہد نے اس ہالٹ سے پہلے درخواست دی تھی اور اس کے پاس پہلے سے لائسنس موجود تھا اور وہ یہ مارکہ سر کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ آج تک شاید ہی کوئی پاکستانی خاتون سعودی ڈرائیونگ لائسنس کی حامل ہوں۔ جب زہرہ سے سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے اس کے تجربے کے بارے میں پوچھاگیا کہ سعودی عرب نے کبھی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی تو ان کا کہنا تھا کہ ’’میں یہی بڑی ہوئی اور اسی دن کابے صبری سے انتظار کر رہی تھی کب ہمیں گاڑی چلانے کی اجازت دی جائے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس پہلے سے پاکستانی ڈرائیور کا لائسنس اور ایک امریکی لائسنس موجود ہے ۔ برسوں سے یہی خواب تھا کہ سعودی ڈرائیونگ لائسنس مل جائے ۔ یاد رہے کہ زہرہ زاہد اس سے قبل ہوائی جہاز بھی اڑاچکی ہیں اور امریکہ میں پائلٹ کی کلاسیں بھی لے چکی ہیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں