پہلی بار سرکاری حج سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ مختص

اسلام آباد(جے ایم ڈی)پہلی بار سرکاری حج سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا جا رہا ہے‘نئی حج پالیسی منظوری آج کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی‘ رواں برس 1لاکھ 79ہزار پاکستانی حج پر جائینگے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال ایک لاکھ 13ہزار روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ جہاں پر اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ مختص کیا گیا وہاں پر ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ بھی بحال کیا جا رہا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر 2ہزار افراد کا کوٹہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی صوابدید پر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں