گجرات:نیگیٹو رپورٹس والے 50افراد کو قرنطینہ سنٹرشفٹ کر دیا گیا

گجرات(نیوز ڈیسک) عزیز بھٹی شہید ہسپتال آئسو لیشن وارڈ سے کرونا ٹیسٹ نیگٹو آنیوالے 50سے زائد افراد کو میڈیکل کالج کے ہاسٹلز میں قائم قرنطینہ سنٹرز شفٹ کر دیا گیا ہے، سوشل سکیورٹی ہسپتال اور مشن ہسپتال قرنطینہ سنٹرز تیار، سپورٹس جمنزیم میں 200بیڈ کا فیلڈ ہسپتال آئندہ چند روز میں تیار ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے فیلڈ ہسپتال کیلئے مجوزہ مقام کے دورہ کے موقع پر کیا، اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ، اے سی محمد جمیل بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت وہی مریض داخل ہیں جنکی کرونا ٹیسٹ رپورٹس پازیٹوا ٓئی ہیں یا متعدد افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ گزشتہ روز جن افراد کی رپورٹس نیگٹو موصول ہوئی ہیں انہیں ریسکیو 1122کی ایمبولینسوں کے ذریعے آئسو لیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ ایس او پیز کے مطابق اپنے قیام کی مدت پوری کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اس اقدام سے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال سے لوڈ کم ہو گا اور کرونا وائرس پازیٹو آنیوالے مریضوں کے بہتر علاج معالجہ میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں