شادی سے انکار پر سکیورٹی گارڈ نے لڑکی کو قتل کردیا

لاہورکے علاقےگلبرگ میں 24 سالہ لڑکی کو شادی سے انکار پر سکیورٹی گارڈ نےقتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ نیہا مال روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی اور والدہ کے ساتھ گلبرگ کے علاقے میں ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔

محلےکا سکیورٹی گارڈ عارف اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب نیہا گھر پہنچی تو عارف نے شادی کے لیے اصرارکیا، دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو عارف نے فائرنگ کرکے نیہا کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے تعاقب کرکے ملزم عارف کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں