کراچی مکان کی اوپر کی منزل نیچے گرنے سے ماں، بیٹی جاں بحق

مکان کی اوپر کی منزل نیچے کی منزل پر گرنے سے رہائشی فیملی ملبے تلے دب گئی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، سعیدآباد میں 25 اے بس اسٹاپ کے قریب میں واقع ایک مکان کی اوپر کی منزل علی الصبح نامعلوم وجوہات پر نیچے کی منزل پر گر گئی، جس کے نتیجے میں پچیس سالہ ماں اظہرہ اور اس کی چار سالہ بیٹی زویہ جاں بحق ہوگئی۔
خاتون کی دوسری چند ماہ کی بیٹی زینب نوجوان بیٹے شاہد اور شوہر کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں کی آمد سے قبل ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں نکالیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں