میرج ہالز اینڈ مارکی ایسوسی ایشن گجرات کا احتجاج میں شرکت کا فیصلہ

گجرات (نمائندہ خصوصی)تحصیل گجرات میرج ہالز اینڈ مارکی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر چوہدری مظہر وڑائچ نت کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع بھر سے میرج ہالزمالکان اور مارکی مالکان نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں آ ل پاکستان میرج ہالز ایسوسی یشن کے ہونے والے اجلاس میں شمولیت اختیا ر کی جائے گی اور ضلع بھر کے میرج ہالز مالکان پرامن احتجاج میں شریک ہوں گے۔ صدر چوہدری مظہر وڑائچ نت نے کہا کہ ہمارا مقصد ان غریب ملازمین کے حق میں ہے جو کہ میرج ہالز بند ہونے کی وجہ سے بے حد متاثر ہوئے ہیں اور اس صنعت سے 70 کے قریب انڈسٹری اور ادارے متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت ایس او پیز کے تحت میرج ہالز کو اوپن کرے۔ ہم تمام ایس او پیز اپنانے کو تیار ہیں۔ چوہدری ضیاء محی الدین سکائی ویز میرج ہال نے کہا کہ آج تمام میرج ہالز مالکان اور مارکی مالکان لاہور شملہ پہاڑی پر امن احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے تاکہ ہم اپنے مطالبات حکومت کے ایوانوں تک پہنچا سکیں کیونکہ میرج ہالز اور مارکیوں کی بندش کے باعث ہر شعبہ اور انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے جہاں تک حکومت نے ٹرانسپورٹرز، فیکٹریوں، بازاروں، مارکیٹوں کو کھول دیا ہے۔ اگر وہاں میرج ہالز کو بھی ایس او پیز کو لاگو کر کے کھول دیا جائے تو ہم سب سے زیادہ قانون پر عمل درآمد کرنے والے ہوں گے۔ سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد ڈھلو نے کہا کہ اس وقت حالات نازک ہیں۔ میرج ہالز کی بندش سے ملک میں ہزاروں افراد کا روزگار چھن چکا ہے۔ پوری دنیا میں میرج ہالز اور ریسٹورنٹ کھل چکے ہیں۔ ہمیں بھی ایس او پیز کے تحت اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا احتجاج لاہور میں پر امن ہو گا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد اعظم سیال، جنرل سیکرٹری چوہدری عدنان افتخار، نائب صدر سٹی گجرات چوہدری جاوید نصر اللہ(نصر اللہ مارکی)، نائب صدر جلالپورجٹاں چوہدری احسن علی وڑائچ(ڈائمنڈ مارکی)، نائب صدر جی ٹی روڈ چوہدری فیصل وڑائچ ایزا مارکی، نائب صدر کنجاہ روڈ ذاکر علی(رسول مارکی)، نائب صدر ٹانڈہ، کڑیانوالہ چوہدری وحید الدین ٹانڈہ(بندھن محل مارکی)، میڈیا اینڈ فنانس سیکرٹری عثمان بٹ (دیوان خاص میرج ہال، ایگزیکٹو ممبران حاجی صغیر احمد، چوہدری طاہر محمود وڑائچ، اویس ظہیر، نعمان اکبر وڑائچ، ملک لطیف، محسن رضا، شیخ شہباز اسلم، چوہدری مختار احمد، چوہدری ثاقب، حمزہ للہ، خالد پرویز بٹ بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں