ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او انتظامات کے جائزہ کیلئے ظہور الٰہی اسٹیڈیم پہنچ گئے

گجرات(صابر علی صابر)14 فروری کو چوہدری ظہور الٰہی سٹیڈیم میں ہونے والے عالمی کبڈی ورلڈ کپ کے میچز کے انتظامات کو کو حتمی شکل دی جا رہی ہے‘ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد‘ ڈی پی او سیّد توصیف حیدر افسران کے ہمراہ ظہور الٰہی سٹیڈیم میں انتظامات کے جائزہ کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں