ایک ماہ ًمٰیں 12 معذور افراد کے لیے ملازمتیں

گجرات(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ایک ماہ کے دوران 12 معذور افراد کو سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں، بینائی سے محروم افراد کیلئے 100 سفید چھڑیاں اور سپیشل افراد کیلئے6 ویل چیئرز فوکل پرسن برائے ضلعی کمیٹی ازالہ شکایات معذوراں کے حوالے کردی گئی ہیں، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت کمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں بتائی گئی ہیں جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر وسہیل محمود،سوشل ویلفئیر افسران شعیب اکرم، سیدہ خدیجہ کاظمی،فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن شہزاد صابر، معذور افراد کے نمائند ہ منیب احمد نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایات کے مطابق سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ کی بس کی مرمت کرکے طلباکو پک اینڈ ڈراپ کیلئے سکول کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی مزید سپیشل افراد کو ملازمتیں دلوانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے رجوع کیا جائے سرکاری ادارے بھی بھرتیوں کے دوران معذور افراد کے مختص کوٹہ بھی عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے سفید چھڑیاں اور ویل چیئرز فوکل پرسن کے حوالے کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں