عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔
میاں شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج پاکستان کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے استفسار کیا کہ کیا شہدا کے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں