انسانی اسمگلنگ کا خطرناک ملزم گجرات سے گرفتار

گجرات(نیوز ڈیسک)انسانی اسمگلنگ میں ملوث خطرناک ملزم گجرات سے گرفتار‘ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ عبدالحفیظ کی طرف سے بتائی جانے والی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل ملزم راشد حسنین کو گجرات سے گرفتار کیا گیا اور یہ ملزم مختلف شہروں گوجرانوالہ‘ اسلام آباد‘ لاہور اور فیصل آباد میں ایف آئی کو مطلو ب اور2004ء سے انسانی اسملنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہا تھا اور زمینی راستوں سے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ کے مختلف ممالک میں بھجوا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں