اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ،بڑی مقدار میں شاپر بیگز قبضہ میں لے لئے

گجرات(جے ایم ڈی) اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے ریلوے روڈ کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں شاپر بیگز قبضہ میں لے لئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر لاہورہائی کورٹ کے احکامات کیمطابق شاپر بیگز کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اے سی گجرات سلمان ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلو ے روڈ پر واقع مختلف دوکانوں کا اچانک معائنہ کیا جہاں سپلائی اور استعمال کیلئے بڑی تعداد میں شاپر بیگز موجود تھے جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں