وفاقی حکومت نے ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کے تحت کیس میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ کیس میں شامل تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام بھی شامل کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ وفاقی کابینہ سے ای سی ایل کی باقاعدہ منظوری لے گی۔
واضح رہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ تحریک انصاف نے بیرون ملک سے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے 70 سفحات پر مشتمل فیصلے میں 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 افراد سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا ہے
