اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کےحق سے جمہوریت مضبوط ہوگی،فوادچوہدری

اسلام آباد(جے ایم ڈی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کے حق سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

فوادچوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ انشاللہ آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں