طیارہ حادثے میں بیٹی کی وفات،باپ دکھ سے چل بسا

پتوکی(نیوز ڈیسک)کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی 42 سالہ نازیہ معراج کا والد صدمہ برادشت نا کرتے ہوئے انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نازیہ معراج اپنے والد عالم اورنگ زیب کی خیریت دریافت کرنے کیلئے کراچی سے پتوکی انصاف سٹی آئی تھی اور واپسی پر طیارہ حادثہ کا شکار ہوگئی جس کی میت تاحال انکے اہل خانہ کو نہیں مل سکی جبکہ نازیہ معراج کا والد عالم اورنگ زیب بیٹی کے جدائی کے اس صدمے کو برداشت نہ کر سکا اور اپنے خالقِ حقیقی سے جاملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں