تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہونگیں

ملتان(جے ایم ڈی)پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی دو ماہ کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔بتایاگیاہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کے فیصلہ کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں امسال موسم گرما کی دو ماہ کیلئے تعطیلات یکم جون سے31جولائی تک ہوں گی اس طرح گرمیوں کی چھٹیاں کے سلسلہ میں تعلیمی ادارے دو ماہ بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں