دبئی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ،91 گرفتار

دبئی(جے ایم ڈی)دبئی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 91منشیات فروش گرفتار کر کے 1.3 ٹن منشیات برآمد کر لی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے میڈیا کو بتایا کہ دبئی پولیس کو ایک ایسے گینک کے بارے میں معلومات ملی جو منشیات کو ملک کے مختلف مقامات پر دفن کرکے سوشل میڈیا پر گائکوں سے معاملات طے کرتا اور پھر رقم موصول کرنے کے بعدخریدار کو جگہ کی نشاندہی کر دی جاتی جو جا کر دفن شدہ منشیات نکال لیتا ۔انہوں نے بتایا کہ اس گینگ کو گرفتار کرنے کے لیے لوکیشن کے نام سے ایک آپریشن کا آغاز کیا گیا اور مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے 91 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 809534 کلوگرام، چرس 485491 کلوگرام آئس، 41888 کلوگرام ہیروئن117480 نشہ آور گولیاں، 5241 کلو گرام دیگر نشہ آور ادویات برآمد کر لی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں