ڈی ایس پی کورونا کے باعث شہید ہو گئے

لاہور (نیٹ نیوز)کرونا وائرس کے باعث ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز عامر ڈوگر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ چند روز قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو اتفاق ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہوگئے۔ مرحوم ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے باپ تھے۔ چالیس روز قبل ان کے والد جبکہ تین روز قبل ان کی والدہ بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی تھیں۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں لاہور پولیس کا ایک اور فرزند فرض کی راہ میں شہید ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں