گجرات میں ڈی ایم ایس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں رات کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈی ایم ایس کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں رات کی ڈیوٹی پر مامور ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان کا بھی ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ضلع گجرات میں بسنے والوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ گھروں میں قیام کریں اور اپنی غفلت اور لاپرواہی سے خود کو اور دوسروں کو بچائیں۔گزشتہ شام ڈاکٹروں کو فرنٹ لائن میں کام کرتے ہوئے اسی موذی مرض سے بچاؤ اور علاج کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا لیکن ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ یہ ڈاکٹرز بھی کسی کے بچے ہیں ان کو بھی ہم نے بچانا ہے جو اسی صورت ممکن ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اپنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں