ڈی ایچ اوڈاکٹر ایاز ناصر کا بنیادی مرکز صحت شیخ چوگانی کا دورہ

گجرات(صابر علی صابر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے بنیادی مرکز صحت شیخ چوگانی کا دورہ کیا، ہسپتال میں طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر اچانک دوردراز دیہی علاقہ میں واقع 24/7بی ایچ یو پہنچے جہاں سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا۔ ڈی ایچ او نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، زچہ و بچہ کو فراہم کی جانیوالی سہولیات، رواں ماہ کے اہداف کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر و طبی عملہ الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں