لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(جے ایم ڈی ) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا اور اس فیصلے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر 20 نومبر 2021ء سے کیا گیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں