گجرات:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 گاڑیاں تھانوں میں بند

گجرات (صابر علی صابر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کاروباری مراکز میں کرونا سے بچاو کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور “نو ماسک نو سروس”آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 گاڑیاں تھانوں میں بند،متعدد کاروباری افراد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے بازاروں، مارکیٹوں میں چیکنگ کی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ کاروباری مراکز میں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور بغیر ماسک خریداری کے لیے آنیوالوں سے کاروبار نہ کریں ، تاجروں کو ہدایت کی گئی کہ دوکانوں میں ہینڈ سینٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور خریداروں کا رش نہ لگنے دیا جائے۔ چیکنگ ٹیموں نے تاجروں برادری کو باور کرایا کہ کاروبار کے لئے مقررہ اوقات کے بعد دوکانیں بند کر دی جائیں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا اور دوکانیں سیل کر دی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ سیکرٹری آر ٹی اے مس اقصی کی قیادت میں ٹیم نے مختلف روٹس پر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور بغیر ماسک مسافروں کو سوار کرانے پر 5 گاڑیاں کو تھانوں میں بند کر دیا اور ان پر جرمانے بھی عائد کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں