کاروباری مراکز میں ایس او پیز پرعملدرآمد کے جائزہ کیلیے چھاپے

گجرات(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کاروباری مراکز میں کرونا سے بچاو کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اچانک چھاپے مارے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے بازاروں، مارکیٹوں میں چیکنگ کی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ کاروباری مراکز میں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، دوکانوں میں ہینڈ سینٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور خریداروں کا رش نہ لگنے دیا جائے۔ چیکنگ ٹیموں نے تاجروں برادری کو باور کرایا کہ کاروبار کے لئے مقررہ اوقات کے بعد دوکانیں بند کر دی جائیں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا اور دوکانیں سیل کر دی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کرونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے بتایا کہ چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں