گجرات:707ملین روپے لاگت کے 92میں سے 89منصوبے مکمل

گجرات (صابر علی صابر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت707ملین روپے لاگت سے 92میں سے 89منصوبے مکمل کر لئے گئے، جبکہ فیز ٹو کے تحت 2900ملین روپے لاگت سے 128منصوبہ جات کی منظوری دیدی گئی ہے، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت جاری پراجیکٹس کی رواں ماہ تکمیل یقینی بنائی جائے، ترقیاتی محکموں کے سربراہان ایسے پراجیکٹس جن کے ٹینڈرز مکمل ہو چکے ہیں ان پر کام کے آغاز کیلئے بلا تاخیر ورک آرڈر جاری کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی فنانس ظہیر لیاقت، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی پروگرام کے 77منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگریس 86فیصد ہے، ترقیاتی محکموں کے افسران رواں مالی سال کے 24منصوبوں پر فنانشل اور فزیکل پراگریس کو مزید بہتر بنانے کیلئے منصوبہ جات پر کام کی خود نگرانی کریں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرا م کے تحت 277ملین روپے لاگت سے128میں سے59منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں، بلدیاتی ادارے سینی ٹیشن کا نظام بہتر بنانے کیلئے مشینری کی خریداری کے منصوبوں پر کام جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز پروگرام فیز ون کے تحت450ملین روپے لاگت سے64منصوبہ جات پر 85فیصد کام مکمل ہو چکا، فیز ٹو کے تحت 450ملین روپے لاگت سے118منصوبوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات پر کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، منصوبہ جات پر کام کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ان منصوبہ جات کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ دیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں